Monday, December 28, 2009

शाह अस्त हुसैन, बादशाह अस्त हुसैन


शाह अस्त हुसैन, बादशाह अस्त हुसैन
दीन अस्त हुसैन, दीने-पनाह हुसैन
सरदाद न दाद दस्त, दर दस्ते-यज़ीद
हक़्क़ा के बिना, लाइलाह अस्त हुसैन
-हज़रत ख़्वाजा मोईनुद्दीन



हुस्ने-क़त्ल असल में मर्गे-यज़ीद है,
इस्लाम ज़िन्दा होता है हर कर्बला के बाद...
कैलेंडर यानि हिजरी सन् का पहला महीना मुहर्रम है. हिजरी सन् का आगाज़ इसी महीने से होता है। इस माह को इस्लाम के चार पवित्र महीनों में शुमार किया जाता है. अल्लाह के रसूल हजरत मुहम्मद (सल्ल.) ने इस माह को अल्लाह का महीना कहा है. साथ ही इस माह में रोज़ा रखने की खास अहमियत बयान की गई है. 10 मुहर्रम को यौमे आशूरा कहा जाता है. इस दिन अल्लाह के नबी हज़रत नूह (अ.) की किश्ती को किनारा मिला था.

पूरा लेख पढ़ने के लिए क्लिक करें...स्टार न्यूज़ एजेंसी

شاہ است حسین بادشاہ است حسین




خواجہ غریب نوازمعین الدین چشتی اجمیری علیہ رحمہ آپکی شان میں یوں رقم طراز ہیں کہ ۔
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دین است حسین دین پناہ است حسین
سرداد نداد دست دردست یزید
حقا کہ بنا ے لا الہ است حسین

اقبال یوں گویا ہوئے کہ ۔ ۔
غریب و سادہ ورنگین ہے داستان حرم
نہایت اس کی حسین ابتداءہیں اسماعیل
عبدالحمید عدم نے کیا خوب کہا اور بالکل سچ کہا کہ ۔ ۔
جب خیر و شر میں دقّتِ تفریق ہو گئ
بے ساختہ حُسین کی تخلیق ہو گئ

Sunday, September 27, 2009

پاکستان نے دی بھارت کو کراری شکست

سینچورین : چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کوچون رنز سے ہرا دیا۔سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ گرین شرٹس کا آغاز متاثر کن نہ ہوا۔ عمران نذیر بیس، کامران اکمل انیس جبکہ کپتان یونس خان بیس رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ اس موقع پر رنزوں کی مشین محمد یوسف اورشعیب ملک نے بھرپور ذمہ داری کامظاہرہ کیا اور بھارتی باؤلروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔دونوں بیٹسمینوں کی دلکش بیٹنگ کے سامنے بھارت باؤلرز بے بس دکھائی دیئے۔ محمدیوسف اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں دو سو چھ رنزکااضافہ کیا۔محمدیوسف ستاسی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی چار جبکہ عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔شعیب ملک سولہ چوکوں کی مدد سے ایک سو اٹھائیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔عمرگل اور محمد عامر کھاتہ کھولے کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔یوں پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر تین سو دو رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ نوید الحسن گیارہ رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اشیش نہرا نے چارجبکہ ایشانت شرما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارت کو اننگز کے آغاز میں ہی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی وکٹ کا نقصان اٹھاناپڑا جوآٹھ رنز کی اننگز کھیل کر محمد عامر اور کامران اکمل کے گٹھ جوڑ کا شکار بنے۔ اس موقع پر گوتم گھمبیر نے جارحانہ انداز اختیار کیااوراپنی دھواں دار بیٹنگ سے نصف سنچری مکمل کی۔ بھارت کو نوے رنز کے ٹوٹل پر دوسری وکٹ کا نقصان اٹھاناپڑا۔ گھمبیرستاون رنز بناکر یونس خان کی تھروپر رن آؤٹ ہوبیٹھے۔ شاہد خان آفریدی نے سولہ رنز بنانے والے ورات کوہلی کو عمر گل کے ہاتھوں چلتا کردیا۔ آفریدی نے تین رنز بنانے والے بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی کوایل بی ڈبلیوکرکے بھارت کے لئے مزید پریشانیاں کھڑی کردیں۔بھارتی کپتان کے آوٹ ہونے کے بعد سریش کمار رئینا اور راہول ڈریوڈ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کرٹیم اپنی کا اسکور دو سو پانچ رنز تک پہنچا دیا۔سریش کمار رائینا کو پاکستانی اسپینر سعید اجمل نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا،رائینا نے چھیالیس رنز بنائے۔رائینا کے آوٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم وکٹ سنبھال نہیں پائی اور یوسف پٹھان پانچ رنز بناکر محمد عامر کی باولنگ پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔چھیتر رنزپرراہول ڈریوڈ کے آوٹ ہونے پر بھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئی ڈریوڈ کو عمر گل کے تھرو پر کامران اکمل نے رن آوٹ کیا۔آر پی سنگھ ٹیم کو نقصان سے بچانے میں ناکام رہے اور رانا نوید کی باولنگ پر محمد یوسف نے آر پی سنگھ کا کیچ لیا۔رانا نوید نے جاندار باولنگ سے نئے آنے والے کھلاڑی شانت شرما کو بولڈ کردیا شانت شرما کوئی رن نہیں بنا پائے۔کھیل کے آخری حصے میں سعید اجمل نے ہر بجن سنگھ کو بولڈ کرکے پاکستانی ٹیم کی فتح کا اعلان کردیا۔ پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرارپائے۔

Sunday, August 23, 2009

رمضان مبارک