اپنے پیارے آقا حضرت محمًد
صلً اللہ علیہ وسلم کی شان میں
... عقیدت کے پھول
میرے پیارے آقا
میرے خدا کے محبوب
صلً اللہ علیہ وسلم
آپ کو لا کھوں سلام
پیارے آقا
ہر صبح
چمبیل کے
مہکتے سفید پھول
چنتی ہوں
اور سوچتی ہوں
یہ پھول کس طرح آپ کی خدمت میں پیش کروں
میرے آقا
چاہتی ہوں
آپ ان پھولوں کو قبول کریں
کیونکہ
یہ صرف چمبیل کے
پھول نہیں ہیں
یہ میری عقیدت کے پھول ہیں
جو آپ کے لئے ہی کھلے ہیں
فردوس خان-
0 Comments:
Post a Comment